حیدرآباد ائیرپورٹ پر دو طیاروں کے درمیان ٹکراو کا بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر دو  طیاروں کے درمیان ٹکراو کا ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔تفصیلات کے مطابق انڈیگو ایئر لائنس کا طیارہ جس میں 150 مسافر سوار تھے، گوا سے براہ شمس آباد ایرپورٹ ویزاگ کے لئے جارہاتھا۔

 

اس دوران جب طیارہ شمس آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے پہنچا تو ایرٹریفک کنٹرول حکام نے لینڈنگ کی اجازت دے دی، اور پائلٹ نے طیارے کے ہائیڈرالک گیئر کو تیار کر لیا تاہم، جیسے ہی پائلٹ نے طیارہ کو نیچے اتارنے کی کوشش کی، اس نے دیکھا کہ رن وے پر پہلے سے ہی ایک اور طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار کھڑا ہے۔

 

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے، پائلٹ فوری طور پر طیارہ کو دوبارہ بلندی پر لے لیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تقریباً 10 منٹ تک طیارہ فضا میں چکر لگاتارہا جس کے بعد بعد، اسے بحفاظت لینڈ کرایا گیا

 

،اس پر ایئرپورٹ حکام اور مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ بعد ازاں، کچھ دیر کے بعد یہ طیارہ ویزاگ کے لیے روانہ ہو گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *