[]
چینائی: ٹاملناڈو کے گورنر آراین روی، چیف منسٹر ایم کے اسٹالن اوردیگرقائدین نے آج تدریسی برادری کو یوم اساتذہ کی روایتی مبارکبادپیش کی جبکہ وز یر ادئے ندھی اسٹالن نے امتیازی سلوک کا مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے مہابھارت کے درونا اچاریہ اور ایکالویہ کے ساتھ ان کے مبینہ سلوک کاحوالہ دیا۔شائد ان کے تبصرہ پر ایک اورتنازعہ بھڑک اٹھے۔
انہوں نے حال ہی میں سناتن دھرم کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیاتھا۔ ریاستی وزیر اسپورٹس نے ڈھکے چھپے اندازمیں مہابھارت کے ایکالویہ کاحوالہ دیا اورکہاکہ جواساتذہ ’انگوٹھے‘ کا مطالبہ کئے بغیراچھی باتیں سکھاتے ہیں ایسے اساتذہ کے ساتھ طالب علم کاتعلق ہمیشہ برقرار رہتاہے۔
دراویڑی تحریک ہمیشہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہابھارت میں رشتہ کے بھائیوں کے درمیان ہمیشہ جنگ جاری رہتی ہے۔
فوجی امورکے ماہردرونا چاریہ ایکالویہ کامذاق اڑاتے ہیں جس کا تعلق قبائیلی برادری سے ہوتاہے۔ وہ اسے گرودکھشناکے طورپر اپنے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کی قربانی دینے کیلئے کہتے ہیں۔