دوست پرحملہ کرتے ہوئے ہلاک کرنے والا دوست گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد کے چلکل گوڑہ میں نشہ میں دھت شخص نے اپنے دوست پرحملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ترونی سوپرمارکیٹ کے قریب بارات میں بینڈ بجانے والے چار نوجوانوں نے شراب نوشی کی تھی۔

جس کے بعد ان میں جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے دوران ناگیش نامی نوجوان پر نرسنگ نے لاٹھی سے حملہ کردیا۔

جس کے نتیجہ میں ناگیش شدیدزخمی ہوگیا اسے گاندھی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *