
تلنگانہ کی وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا نے اپنے پالتوکتے کی موت پر زار و قطار رونے لگیں۔اس پالتوجانورکی موت نے سریکھاکے بشمول ان کے ارکان خاندان کوکافی غمزدہ کردیا۔
اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر جنگلات کونڈا سوریکھا اپنے پیارے پالتو کتے ”ہیپی” کی موت پر غم سے نڈھال ہیں اور اس کی لاش کے سامنے کھڑی آنسو بہا رہی ہیں
۔ یہ کتاسریکھا کے کافی قریب تھا۔اس کی اچانک موت پر وہ شدید صدمہ اوردکھ کا شکار ہو گئیں۔انہوں نے افسردگی کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کیں۔