عالمی چمپئن نیرج چوپڑا کے مجسمہ سے بھالا پراسرار طریقہ سے غائب

[]

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں اسپورٹس سٹی چوراہے پر قائم ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے مجسمہ سے بھالا پر اسرار طریقے سے غائب ہونے کا معاملہ پورے دن سرخیوں میں رہا۔دیر شام انتظامیہ نے واضح کیا کہ بھلا چوری نہیں ہوا ہے بلکہ اسے میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہٹا دیا تھا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کا نوٹس لیاہے۔ سینئر ایس پی روہت سنگھ سجوان نے ڈپٹی ایس پی کٹھور کو جانچ کی ذمہ داری سونپی ۔

پولیس نے جب اس معاملے کی جانچ کا آغاز کیا اور آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تلاش کیا تو حقیقت سامنے آئی۔ ایم ڈی اے نے واضح کیا کہ عالمی چمپئن نیرج چوپڑا کی مورتی کے ہاتھوں سے پلاسٹک کا بھلا لگایا گیا تھا۔ صنعت کاروں کی میٹنگ میں شہر کے کاروباریوں نے عالمی چمپئن کی وقار کو زک پہنچنے کی بات کہہ کر اس بات پر اعتراض کا اظہار کیا تھا۔

میرٹھ کے ڈی ایم دیپک مینا نے آج یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صنعت کاروں کے اعتراض پر پلاسٹک کا بھالا ہٹا دیا گیا تھا۔ جسے لوگوں بھالا چوری سمجھ لیا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مورتی پر پھر سے دھات کا بھالا لگایا جارہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *