بی آرایس حکومت نے نندی ایوارڈس میں لاپرواہی کی:بھٹی وکرامارکا

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرمارکا نے شہرحیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ بھکتا رام داس(17ویں صدی کے موسیقارو بھگوان رام کے کیرین کے لئے مشہور) کی جینتی کی تقریب میں شرکت کی اور موجودہ حکومت کے فنون لطیفہ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے نندی ایوارڈس کو ایک دہائی سے زائد عرصہ تک فنکاروں کو دینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت فلمی فنکاروں کی معاونت کو ترجیح دے رہی ہے اور اسی مقصد کے تحت غدر فلم ایوارڈس متعارف کروائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومت ڈرامہ مقابلے منعقد کرنے اور فنکاروں کو انعامات دینے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ ثقافتی اور فنکارانہ برادری کی مزید حوصلہ افزائی کی جا سکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *