جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ممبر سازی مہم اجلاس کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیرِ اہتمام بتاریخ 25/شعبان 1446ھ، مطابق 24/فروری 2025ء بروز پیر، بعد نماز عشاء ،مدرسہ تجوید القرآن عنبرپیٹ میں منتظمہ اور صدور و معتمدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی۔ حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ عزیزم محمد صدیق علی خان سلمہ نے تلاوت کلام اللہ سے اجلاس کا آغاز کیا۔

عبدالنافع حذیفہ سلمہ اورمولانا انصار انور صاحب مدظلہ نے بارگاہِ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیۓ ۔مولانا یعقوب صاحب قاسمی، حافظ یونس صاحب ، حضرت مولانا زبیر صاحب، اور دیگر احباب نے اپنے اپنے حلقوں کی کارگزاری پیش کیااور عزائم کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان کے مہینہ ایک سے زائد جگہوں پر دروس قرآن ،دروس حدیث،خواتین کے اجتماعات منعقد کیۓ جائیں گے ۔ ممبر سازی کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جاۓ گا ۔ مرکزی جمعیت کے تعاون کے اراکین اپنے حلقوں کی مرکزی مساجد میں تعاون وصول کریں گے اور مرکز کے نمائندے مفتی شعیب صاحب قاسمی سے رابطہ کرکے پہونچائیں گے

جمعیت علماء گریٹر حیدر آباد اور اس کے حلقوں کے حلقوں کو مالی اعتبار سےمستحکم کرنے کے لیۓ مساجد میں وصولی کی جاۓ گی خصوصی تعاون بھی لیا جاۓ گا اور وصول شدہ تعاون گریٹر حیدر آباد کے دفتر پر جمع کیا جاۓ گا اور جمع شدہ رقم کا نصف حصہ حلقے کے کاموں پر خرچ کیا جاۓ گا ۔

مولانا شعیب صاحب قاسمی آرگنائزرمرکزی جمعیۃ علماء دہلی نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے جمعیۃ علماء کے مختلف شعبوں کا تعارف اور بالخصوص اصلاح معاشرہ، مکاتب کا نظام، جدید ممبر سازی وغیرہ میں کام کرنے کے مختلف جدید شکلوں کو واضح کیا،جمعیت کے استحکام کی جانب توجہ دلائی اور گریٹر حیدرآباد میں ممبر سازی کے کام کو تیزی کے ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے اپیل کی‌۔

اس اجلاس میں عزیزم محمد صدیق علی خان سلمہ ولد حافظ وقاری محمد یونس علی خان صاحب مدظلہ کے حفظِ قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے عزیزم سلمہ کو تہنیت پیش کی گئی اور حضرت صدر محترم اور دیگر اراکین جمعیۃ نے موصوف کے لیے تبریکی کلمات کہے۔ صدر محترم حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہ نے خصوصی خطاب فرمایا، اور مرکزی جمعیۃ، ریاستی جمعیۃ اور ضلعی جمعیۃ کے استحکام کی شکلوں کی جانب توجہ دلائی۔

آخر میں حضرت صدر محترم کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر حضرت مولانا مفتی عرفان صاحب قاسمی اور مفتی سلمان صاحب قاسمی نے ممبر سازی اور جمعیۃ کے خصوصی تعاون کے رسائد کی تقسیم کی۔

حافظ محمد صدیق علی خان سلمہ کے حفظ قرآن کی تکمیل کے خوشی میں آپ کے والد محترم حافظ و قاری یونس علی خان صاحب دامت برکاتہ سیکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے تمام ہی شرکاء اجلاس کے لیے طعام کا نظم فرمایا۔

اس اجلاس میں حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب، حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب، حضرت مولانا زکریا فہد صاحب، حضرت مولانا یحیی عمیر، صاحب حضرت مولانا مصباح الدین صاحب قاسمی، حضرت مولانا حافظ عمر محی الدین صاحب، حضرت مولانا یعقوب صاحب، حضرت مولانا انصار انور صاحب، حضرت مولانا یحیی عمیر صاحب، حافظ شیخ یونس صاحب، حافظ مظہر صاحب، حضرت مولانا سید افتخار الدین صاحب، حضرت مولانا ہدایت علی صاحب، حضرت مولانا مفتی عامر عتیق صاحب، حضرت مولانا زبیر صاحب اور دیگر اراکین جمعیۃ نے شرکت فرمائی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *