آئی ایم ڈی کے مطابق 24 فروری کی رات کو کئی ریاستوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ 24 گھنٹوں میں شمال-مغربی ہند کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں 4-1 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئی ہے۔


علامتی تصویر، آئی اے این ایس
شمالی ہند میں آنے والے کچھ دنوں میں موسم میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ آئی ایم ڈی نے 24 فروری رات کو ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی مشرقی ہند میں آج (اتوار) آندھی اور بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال-مغربی ہند کے میدانی علاقوں کے کئی حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں 4-1 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 5-3 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا ہے۔ بہار جھارکھنڈ اور اتر پردیش کے کئی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3-1 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔
اتراکھنڈ کی بات کریں تو یہاں 7 سال بعد فروری کے آخر میں موسم پھر بدلنے جا رہا ہے۔ ریاست میں 25 فروری سے جہاں 3200 میٹر تک اونچائی پر برفباری کے آثار بن رہے ہیں وہیں 27 اور 28 فروری کو 2800 میٹر تک کے اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے فروری کے آخری دو دن ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
موسم سائنس مرکز دہرہ دون کے مطابق اترا کھنڈ میں مضبوط ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے ایک بار پھر ٹھںڈ لوٹنے جا رہی ہے۔ فروری کے آخری دنوں میں ایسا موسم سات سال پہلے 2019 میں رہا تھا۔ اس سے پہلے 25 فروری کو اتر کاشی، چمولی اور رودرا پریاگ ضلع میں کچھ مقامات پر بارش اور اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ 26 کو پوڑی، اودھم سنگھ نگر اور ہری دوار کو چھوڑ کر زیادہ تر مقامات پر بارش ہوگی جبکہ اونچائی والے مقامات پر برفباری کا دور جاری رہے گا۔ اس کے بعد 27 اور 28 فروری کو پوری ریاست میں بارش اور برفباری کے ساتھ ٹھنڈ بڑھے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔