ٹرین کو پلٹانے کی سازش! ریلوے ٹریک پر ٹیلی فون کا کھمبا، 2 افرادگرفتار

کیرالہ کے کندرا میں ریلوے ٹریک پر ٹیلی فون کا کھمبارکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ یہ واقعہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

کیرالہ کے کندرا میں ریلوے ٹریک پر ٹیلی فون کا کھمبا رکھنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ریلوے حکام کو ہفتہ  کی علی الصبح اطلاع ملی کہ ریلوے ٹریک پر ٹیلی فون کا کھمبا پڑا ہے۔ تقریباً 1.30 بجے نیڈمبائیکلم کے پرانے فائر اسٹیشن کے قریب ایک مقامی باشندے نے کھمبے کو دیکھا اور فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔ ریلوے ملازمین نے بروقت کھمبے کو ہٹا دیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی، جس میں دو مشتبہ افراد نظر آئے۔ فوٹیج  کی بنیاد پر  33سالہ راجیش اور 39سالہ ارون  کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کھمبے کو توڑنے اور اس کا کاسٹ آئرن چرانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس فی الحال اسے چوری کا معاملہ سمجھ رہی ہے لیکن کسی اور سازش کے امکان کو رد نہیں کر رہی ہے۔ دونوں ملزمان کی مجرمانہ تاریخ بھی ہے۔ سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

حال ہی میں رائے بریلی میں ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔ لوکو پائلٹ نے پٹریوں پر پتھر دیکھ کر ہنگامے بریک لگائے، اس طرح حادثہ ٹل گیا۔ کچھ نامعلوم افراد نے پل پر دو اسٹیشنوں  کے درمیان پتھر رکھ دیے تھے۔ جب یشونت پور ایکسپریس لکھنؤ سے آرہی تھی تو لوکو پائلٹ نے ان پتھروں کو ٹریک پر دیکھا۔ اتفاق سے ٹرین پہلے ہی ریڈ سگنل کی وجہ سے سست روی کا شکار تھی جس کی وجہ سے لوکو پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگائےاور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

غور طلب ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ریلوے پٹریوں پر ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کی سازشیں مسلسل منظر عام پر آ رہی ہیں۔ کبھی گیس سلنڈر، کبھی سائیکل، کبھی بھاری پتھر، کبھی لوہے کی سلاخیں ریلوے پٹریوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ یہ خطرہ اس لیے بھی سنگین ہے کہ ملک کی ایک بڑی آبادی سفر کے لیے ٹرینوں پر منحصر ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹرینوں کو نشانہ بنانے کی یہ سازش کون رچ رہا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *