مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور سید بدر البوسعیدی نے مسقط میں آٹھویں بحر ہند کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔
دونوں اعلی سفارتکاروں نے خطے کے استحکام اور سمندری سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ مسقط میں عمان، بھارت اور سنگاپور کی مشترکہ میزبانی میں بحر ہند سے متصل 20 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس “بحری شراکت کے نئے افق” کے عنوان سے منعقد ہوا۔