امریکہ سے 112 ہندوستانیوں کو لے کر تیسرا طیارہ امرتسر ائیرپورٹ پہنچا

غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لےکر آنے والا طیارہ کل رات 10:09 بجے امرتسر ہوائی اڈے پر اترا۔ اس میں ہریانہ، گجرات، پنجاب، یوپی، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے لوگ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی تیسری کھیپ امرتسر پہنچ گئی ہے جس میں کل 112 افراد سوار ہیں۔ طیارہ اتوار یعنی 16 فروری کو رات 10:09 پر ہوائی اڈے پر اترا۔ امریکہ سے ہندوستان بھیجے گئے 112 افراد میں سے 44 کا تعلق ہریانہ سے، 33 کا گجرات، 31 کا پنجاب، دو کا اتر پردیش اور ایک ایک کا اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہے۔

ملک بدر ہونے والوں کو امیگریشن، تصدیق اور پس منظر کی جانچ سمیت تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد واپس گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ ملک بدر کئے جانے والے افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ امریکہ سے 120 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر دوسری پرواز ہفتہ یعنی15 فروری کو امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ تحقیقات کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے پولیس کی گاڑیوں میں ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ہریانہ حکومت نے ریاست سے ڈی پورٹ کیے گئے لوگوں کے لیے نقل و حمل کے انتظامات بھی کیے تھے۔

امریکہ سے بھیجے گئے دوسرے کھیپ میں پنجاب سے 67، ہریانہ کے 33، گجرات کے آٹھ، اتر پردیش، گوا، مہاراشٹرا اور راجستھان سے دو دو، اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ایک ایک شخص شامل تھا۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  طیارے میں سوار تین تارکین وطن  افراد نے دعویٰ کیا کہ سفر کے دوران انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں اور ان کی ٹانگوں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں۔

دوسرے بیچ میں ملک بدر کیے جانے والوں میں پٹیالہ ضلع کے راج پورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان بھی شامل تھے، جنہیں پولیس نے امرتسر پہنچنے پر قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ غیر قانونی تارکین وطن کی پہلی کھیپ 5 فروری 2025 کو امریکہ سے ہندوستان لائی گئی۔ جہاز میں 104 ہندوستانی سوار تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *