
امپھال: منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی اور تھوبل اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ گرفتار انتہاپسند بھتہ خوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
انہوں نے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے چار فعال ارکان کو کھابیسوئی-7 ایم آر گیٹ امپھال ایسٹ سے گرفتار کیا۔
ایک اور واقعہ میں سیکورٹی فورسز نے کے سی پی (نیون) کے چار فعال ارکان کو ہیروک پی ٹی-II چنگڈومپوک علاقے سے تھوبل ضلع کے ہیروک-پی ایس کے تحت گرفتار کیا۔
ایک اور کارروائی میں یواین ایل ایف (پمبی) کے ایک سرگرم رکن کو امپھال مشرقی ضلع میں لملائی-پی ایس کے تحت تیرا ماکھونگ کے قریب ننگوئی الانگ نیپائی سے گرفتار کیا گیا اور اسی ضلع کے لوانگ سانگ بنگ سے پری پاک کے ایک کیڈر کو پکڑا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ضلع کاکچنگ کے ہیانگلام میں ایک آپریشن کے دوران ایک سنگل بیرل بندوق، ایک اسنائپر رائفل، ایک پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار کلو گرام وزنی چار آئی ای ڈیز اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔