تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں کسان نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں کسان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے گڑی ہتنورمنڈل کے گرکم پیٹ گاوں میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ وویکا مادھو نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔

مادھو کو فوری طور پر راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (رمس) عادل آباد میں داخل کروایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

مادھو نے مقامی بینک سے ایک لاکھ روپے اور دوسرے ذرائع سے ایک لاکھ روپے قرض لے کر اپنی ایک ایکڑ اراضی میں کپاس کی فصل اگائی۔

فصل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے کاشتکاری میں نقصانات اسے ہوئے۔

وہ قرض کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے مایوس تھا۔ اس کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *