پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث میں امام مہدی (ع) کی خصوصیات کا ذکر

مہر نیوز رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شعبان کی پندرہ کو شیعوں کے آخری امام اور عالمی نجات دہندہ حضرت مہدی ع کا یوم ولادت ہے۔

شیعہ عقیدے میں انتظار اور نجات دہندہ کا تصور کوئی ذہنی کیفیت نہیں بلکہ ایک سنجیدہ عمل کا نام ہے جہاں منتظر عالمی نجات دہندہ کے ظہور کے لئے عملی تیاری اور جدو جہد کرتا ہے۔ 

 حضرت امام مہدی علیہ السلام اپنے ساتھیوں کی مدد سے دنیا میں انصاف پھیلانے کے لئے ظہور کریں گے۔ 

حجت الاسلام باقر علوی تہرانی نے پیغمبر اکرم حضرت محمد ص کی آحادیث میں امام مہدی ع کی شخصیت اور خصوصیات سے متعلق کلمات کو بیان کیا ہے، ذیل میں ان کی طرف اشارہ کیا جائے گا۔

 پیغمبر اکرم (ص) نے کے نورانی کلمات میں امام مہدی (عج) کے ظہور اور مستقبل میں ان کے کردار کا ذکر ملتا ہے، ان احادیث میں وہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب ع کی نسل سے ایک ایسے فرزند کے ظہور کا تذکرہ کرتے ہیں جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے: “اَلمَهدی مِن عِترتی مِن وُلدِ فاطِمة” مہدی میرے خاندان سے، فاطمہ (س) کی نسل سے ہیں اور وہ تمام ادیان پر غلبہ حاصل کریں گے۔” 

پیغمبر اکرم ص نے حضرت مہدی (عج) کی خصوصیات کو یوں بیان فرمایا: وہ خدا کے برگزیدہ اور لوگوں میں فیصلہ کرنے والے، علم کے وارث اور آشکا اور پوشیدہ امور کے امین ہیں۔”

دوسری حدیث میں فرمایا: “لو لَم یَبقَ مِن الدنیا إلا یومٌ واحدٌ لَطَوَّلَ اللهُ ذلک الیومَ حتَّی یبعثَ فیهِ رجلاً مِن أهلِ بیتی، یملؤُها عدلاً کما ملئتْ جوراً۔”

 اگر اس دنیا میں صرف ایک دن باقی رہ جائے تو خدا اس دن کو طول دے گا یہاں تک کہ وہ میرے خاندان میں سے ایک آدمی بھیجے گا تاکہ اس کو عدل سے بھر دے جس طرح و ظلم سے بھر چکی ہوگی۔

  پیغمبر اکرم ص امام مہدی ع کی ظاہری خصوصیات کے بارے میں فرمایا: مہدی میری اولاد میں سے ایک فرزند ہے، ان کا چہرہ چمکتے ہوئے ستارے کی طرح، رنگ گندمی اور ان کا جسم ابراہیم کی اولاد کی مانند ہے اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔”

 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے حضرت امام مہدی ع کے ظہور کے دن کو یوم الخلاص یا یوم آزادی کا نام دیا ہے۔”

 آپ نے خطبہ غدیر میں فرمایا: اے لوگو بے شک میں نبی ص ہوں اور علی ع میرے جانشین ہیں۔ خدا کا نور مجھ میں اور پھر علی ع اور ان کی اولاد میں مہدی قائم ع تک رکھا گیا ہے۔ مہدی خدا کا حق اور ہر وہ حق لیں گے جو ہمارا ہے۔”

 آگاہ رہو! ہمارے آخری امام قائم المہدی ع ہیں۔
 آگاہ رہو! وہ تمام ادیان پر غالب آئیں گے اور وہ ستم کاروں سے بدلہ لیں گے۔”

آگاہ رہو! وہ شرک کے تمام قبیلوں اور گروہوں کو کچل کر ہلاک کر دیں گے۔

 آگاہ رہو! وہ خدا کے دوستوں کے خون کا بدلہ لیں گے۔

  آگاہ رہو! وہ خدا کے برگزیدہ ہیں۔ آگاہ رہو! وہ علوم کے وارث  اور تمام علوم پر عبور رکھتے  ہیں۔”

  آگاہ رہو! کہ پچھلے تمام انبیاء نے ان کے ظہور کی نوید سنائی ہے۔ 

آگاہ رہو! وہ  خدا کی آخری حجت ہیں اور ان کے بعد کوئی حجت نہیں ہوگی، حق اس کے ساتھ اور نور اس کے پاس ہے۔

 پیغمبر اکرم (ص) کی امام مہدوی ع سے متعلق روایات میں ان کے ظہور کی بشارت، نام، کنیت، ظاہری شکل و شمائل، ظہور سے پہلے کے واقعات اور علائم ظہور وغیرہ کا ذکر ملتا ہے۔

 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عدل و انصاف کے قیام پر زور دیتے ہوئے امام عصر کے ظہور کے نتیجے میں عالمی اصلاحات اور ظلم و فساد کے خاتمے اور دنیا کے مستقبل میں ان کے کردار کو بیان فرمایا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *