مہاراشٹر: مدارس کی جانچ کے خلاف این سی پی کے دونوں دھڑوں کا احتجاج

این سی پی کے مرکزی ترجمان آنند پرانجپے نے کہا کہ کسی بھی مذہب کو نشانہ بنانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر کہیں ملک مخالف سرگرمیاں ہو رہی ہیں تو ممبئی پولیس یا مہاراشٹر پولیس اسے روکنے کے قابل ہے لیکن صرف مذہب کی بنیاد پر یا تمام مدارس کی جانچ کا مطالبہ بالکل غلط ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے وزیر کو ایسی بات نہیں کہنی چاہیے۔ اگر ان کے پاس مدارس کے بارے میں کوئی ثبوت یا معلومات ہیں تو انہیں ممبئی پولیس یا وزیر داخلہ سے رابطہ کرنا چاہیے لیکن کسی مخصوص مذہب کو ہدف بنانا درست نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *