![وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/WAQF-BILL-RAJYA-SABHA.gif)
نئی دہلی: جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پر مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 11.20 بجے تک ملتوی کر دی گئی ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی نے جیسے ہی یہ رپورٹ پیش کی۔
اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر اس کی شدید مخالفت کی اپوزیشن ارکان ایوان میں اونچی آواز میں بول رہے تھے، حالانکہ شور شرابے کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو رہا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
اس کے بعد بھی جب اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ نے صدر کا ایک پیغام پڑھنا چاہا تو اپوزیشن ارکان پرسکون نہیں ہوئے۔ مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ یہ صدر کی توہین ہے اور وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ارکان سے اپنی نشستوں پر بیٹھنے اور امن برقرار رکھنے کی درخواست کی لیکن اپوزیشن نے اسے نظر انداز کر دیا جس پر اسپیکر نے کارروائی 11.20 بجے تک ملتوی کر دی۔