دہلی میں بجلی بحران پر آتشی کا بیان، کہا- ’عوام انورٹر خریدنے پر مجبور‘

سب سے حیران کن واقعہ بی جے پی کے ایک عہدیدار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چھ گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہی۔ اطلاعات کے مطابق، صرف تین دنوں میں ٹاٹا پاور اور بی ایس ای ایس کے خلاف 40 سے زائد آن لائن شکایات درج کی جا چکی ہیں۔ بجلی کی اس غیر یقینی صورتحال سے عام لوگ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے اس مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو دہلی کے انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہیں۔ آتشی کا کہنا تھا کہ بی جے پی 1993 سے 1998 تک دہلی میں برسر اقتدار رہی تھی اور اس وقت بھی بجلی کا بحران اسی طرح برقرار تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *