اے پی: ٹریکٹرالٹ گیا۔ چارخواتین ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پلناڈوضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارخواتین ہلاک ہوگئیں۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے نتیجہ میں ٹریکٹرالٹ گیا۔

اس حادثہ میں چار خاتون مزدور ہلاک ہوگئیں جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ خواتین مرچ کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر میں گھرواپس ہورہی تھیں۔

اس حادثہ کے بعد ضلع کے چگنتی وارپالم میں غم کی لہردوڑگئی۔

وزیراعلی چندرا بابو نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *