صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی سنگم میں لگائی عقیدت کی ڈبکی، پرندوں کو دانا کھلایا

پریاگ راج: پیر کو صدر جہموریہ دروپدی مرمو نے یہاں پہنچ کر سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ افسروں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ صبح خصوصی طیارے سے پریاگ راج ہوائی اڈے پہنچیں جہاں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ وہاں سے وہ اوریل پہنچیں اور کشتی سے سنگم پہنچ کر غسل کیا۔ اس دوران مرمو نے تروینی سنگم پر پرندوں کو دانا بھی کھلایا۔

راشٹرپتی بھون سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مہا کمبھ میں صدر مرمو سنگم میں پوجا کرنے کے ساتھ ہی اکچھے وٹ اور بڑے ہنومان مندر میں بھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مرمو ڈیجیٹل کمبھ ایکسپرینس سینٹر کا بھی دورہ کرنے والی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *