مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی رہ کی قیادت میں 1979 میں عوام کی وسیع حمایت میں اسلامی انقلاب رونما ہوا۔ آج ایرانی کلینڈر کے مطابق گیارہویں مہینے کی 22 تاریخ کو ایران کے کونے کونے میں زندگی کے ہر طبقے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔
بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں ہزار ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئے موجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی کےسلسلے میں مرکزی ریلی تہران میں نکلے گی۔ دارالحکومت کے مختلف حصوں سے لوگ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر پر جمع ہوں گے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
فردوسی اسکوائر کے غرفے عوامی ریلی میں لوگوں کی شرکت کے لیے تیار ہیں۔
اہواز میں ریلی کا آغاز
یہ ریلی، جو ہر سال معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ منعقد ہوتی ہے، ایران کے عوام کے اتحاد، یکجہتی اور چیلنجوں اور خطرات کے مقابلے میں ان کے استقامت کی علامت ہے۔
اہواز میں 22 بہمن کی ریلی مولوی چوک سے شروع ہوگئی ہے اور ریلی میں شریک افراد سلمان فارسی اسٹریٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
دہلران کے عوام نے 22 بہمن کی ریلی میں پرجوش شرکت
شہر کے مرکزی راستوں پر ہزاروں مرد، خواتین، جوان اور بچے تین رنگے ایرانی پرچم لہراتے ہوئے اور انقلابی نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ریلی، جو ہر سال انقلاب اسلامی کی فتح کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے، دہلران کے لوگوں کے انقلابی جذبے اور اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ان کی مضبوط وابستگی کی عکاس ہے۔
شرکاء نے “استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی”، “مرگ بر آمریکا” (امریکا مردہ باد)، اور “مرگ بر اسرائیل” (اسرائیل مردہ باد) جیسے نعرے لگائے، جو ان کے انقلابی عزم اور بیرونی دباؤ کے خلاف مزاحمت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایرانی شہر ساری میں جشن انقلاب کا آغاز
قم میں 22 بہمن کے عوامی مارچ کا آغاز
انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج پورے ایران کے شہروں اور قصبوں میں عوام انقلاب اسلامی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تابوت شہدائے مقاومت کے قدموں میں
یہ تصویر کشی اس بات کی علامت ہے کہ شہداء کی قربانیوں اور عوام کے عزم کے سامنے استکباری طاقتوں کی پالیسیاں اور عزائم خاک میں مل جائیں گے۔