الجولانی رژیم اسرائیل کے قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرے، عراقی وزیر اعظم کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ بغداد شام کو بیرونی تنازعات کا میدان بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، الجولانی رژیم ملک پر داعش اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ بغداد شام کے ساتھ سرحدوں پر سیکورٹی کے قیام اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے بات چیت کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

محمد شیاع السودانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام کی حکومت ملک پر اسرائیل کے قبضے کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے اور دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے بعد اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں تشویش شدت اختیار کر گئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی رژیم نے موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے، جب کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام اور اس کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اسرائیلی قبضے کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *