![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250207-WA0006-780x470.jpg)
ریاض – کے این واصف
عالمی شہرت یافتہ سرود نواز استاد امجد علی خاں نے ریاض میں ایک سحر خیز شام موسیقی پیش کی۔ “تین پیڑھی ایک سر” (Three Generation one Melody) کے عنوان سے پیش کی گئی اس تاریخی شام موسیقی میں استاد امجد علی خاں ان کے فرزندان امان علی بنگش، ایان علی بنگش اور نبیر زادے عبیر و ضوحان نے اپنے فن سے حاضرین کو دم بخود کردیا۔
اس یادگار شام موسیقی کا اہتمام DQ اتھارٹی نے سفارت خانہ ہند ریاض کے تعاون سے کیا تھا۔ ابتداء میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے خطبہ استقبالیہ اور استاد امجد علی خاں کا تعرف پیش کیا۔ فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند دنیش سیتھیا نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ پروگرام کی ابتداء امان علی اور ایان علی نے کی۔ طبلہ نواز انوبھرتا چٹرجی اور امت کوتیرار جن کی انگلیون سے سر بول رہے تھے نے طبلہ پر سنگت کی۔ جس کے بعد استاد امجد علی خاں نے سرود کے تار چھیڑے۔ نجوم نے ایک کے بعد دیگر راگ پیش کرتے ہوئے بڑی دیر تک ھال کو محسور کئے رکھا اور آخر میں تین پیڑھیاں ایک ساتھ اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئیں اور اپنے کمال فن کے وہ جوہر دکھائے
کہ سننے والے تحسین و آفرین مین عش عش کرتے رھ گئے۔ اسٹیج پر 7 فنکار ایک ساتھ بجارہے تھے اور ان کے درمیان تال میل کا یہ عالم تھا کہ وہ ایک دوسرے مین سمائے ہوئے ہین۔ وندے ماترم کی دھن پر فن کے جادوگروں نے اپنے پروگرام کا اختتام کیا۔ آخر میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے استاد امجد علی خاں، طبلہ نواز انوبھرتا چٹرجی اور امت کوتیرار کو یاد گاری مومنٹوز پیش کئے۔ کلچرل پیالس حی السفارات مین منعقد اس محفل میں قونصل جنرل آف انڈیا فھد احمد خاں سوری، نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج
دیگر ممالک کے سفارتکار اور ہندوستانی شائقین موسیقی کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔ ہندوستانی کمیونٹی اس شام موسیقی کو لمبا عرصہ بھلا نہ پائے گی۔ آینکر دنیش سیتھیا کے ہدیہ تشکر پر اس تاریخ ساز محفل کا اختتام عمل مین آیا۔