نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی کی عآپ حکومت اور اروند کیجریوال کی کوتاہیوں کو لگاتار اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں کانگریس کے ’عآپ کے پاپ‘ کے نام سے انکشافات کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رکھا اور اس سیریز کی چوتھی قسط پیش کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر دہلی کی بچیوں کے ساتھ حق تلفی کرنے کا الزام عائد کیا۔
اجے ماکن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دہلی حکومت کی عدم توجہی اور بدانتظامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم، جو شیلا دکشت کے دور میں شروع کی گئی تھی، اب اپنے اصل مقصد سے دور ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بچیوں کے حقوق کو نظرانداز کر رہی ہے اور 618 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی اس کا واضح ثبوت ہے۔