انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمنا کا پانی ہتھینی کنڈ بیراج سے وزیرآباد بیراج تک 220 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اور اس میں آلودگی کی سطح 2-3 ملی گرام فی لیٹر ہے جو صفر کے برابر ہے۔ یہیں پر ہریانہ کا کردار ختم ہوتا ہے… دہلی حکومت آلودہ پانی واپس ہریانہ بھیجتی ہے جسے پھر پلول، فرید آباد اور میوات اضلاع میں بھیجا جاتا ہے۔ شروتی چودھری نے مزید کہا کہ مرکز نے جمنا کی صفائی کے لیے دہلی حکومت کو 8000 کروڑ روپے مختص کیے اور انھوں نے کچھ نہیں کیا۔ اب وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اب جمنا کے پانی پر سیاست، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کر سکتے ہیں کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ
