روہت شرما نے چمپئنز ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچواتے وقت اس کے قریب کھڑے ہونے سے کیوں کیا انکار!

جب اسٹیج پر ٹرافی رکھی گئی تو سابق کپتان سنیل گواسکر نے روہت کو اسٹیج پر بیچ میں بلایا، لیکن ہندوستانی کپتان روہت سابق کھلاڑیوں سچن، گواسکر، شاستری کا احترام کرتے ہوئے خود کنارے کھڑے ہو گئے۔

چمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہندوستان کے کچھ سابق کرکٹرس، تصویر @ICC

چمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہندوستان کے کچھ سابق کرکٹرس، تصویر @ICC

چمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہندوستان کے کچھ سابق کرکٹرس، تصویر@ICC

user

’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا آغاز 19 فروری سے ہونے والا ہے اور اس سے قبل یہ چمچاتی ٹرافی ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رکھی گئی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ممبئی کے سرکردہ کھلاڑی وہاں موجود تھے اور اس دوران ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سبھی کا دل جیت لیا۔

دراصل جب اسٹیج پر چمپئنز ٹرافی رکھی گئی تو سرکردہ کھلاڑی اور سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے ہندوستان کے موجودہ کپتان روہت شرما کو اسٹیج میں بیچوں بیچ بلایا۔ روہت شرما نے گواسکر کی اس گزارش کو انتہائی خلوص کے ساتھ مسترد کر دیا اور سچن تندولکر، سنیل گواسکر، روی شاستری جیسے سابق کرکٹرس کو احترام دیتے ہوئے خود کو کنارے کھڑے رکھا۔

اس واقعہ کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما نے ایونٹ کے دوران اپنے سینئر کھلاڑیوں کو عزت دی اور اس کے ساتھ ہی اپنی ایک اہم بات بھی لوگوں کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ دوبارہ وانکھیڑے میں چمپئنز ٹرافی لانے کی کوشش کریں گے۔ پوری ٹیم کا مقصد اس ٹرافی کو جیتنا ہے اور روہت نے امید ظاہر کی ہے کہ پوری ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے چمپئنز ٹرافی کے لیے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ روہت شرما کی کپتان میں ہندوستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے پورا زور لگا دے گی، کیونکہ 12 سال سے ہندوستان نے اس ٹرافی کو نہیں جیتا ہے۔ چمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم میں کپتان روہت شرما کے علاوہ نائب کپتان شبھمن گل، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، شریئس ایئر، کلدیپ یادو، کے ایل راہل، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، رویندر جڈیجہ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور محمد شامی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *