مودی حکومت نے غریب اور محنت کش طبقوں سے اپنا منہ موڑ لیا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مل کر انہیں انصاف اور حق دلانے کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھائیں۔ اسی سوچ کے ساتھ ہم ’وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ‘ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یوٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یوٹیوب</p></div>

تصویر بشکریہ یوٹیوب

user

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار (19جنوری) کو ایک بار پھر مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر غریبوں اور محنت کشوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے ’وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ‘ کی شروعات کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس تحریک سے جڑیں۔ اس تحریک سے جڑنے کے لیے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج مودی حکومت نے غریب اور محنت کش طبقہ سے اپنا منہ موڑ لیا ہے اور انہیں پوری طرح سے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے پوسٹ میں آگے لکھا کہ ’’حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے۔ اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو  رہا ہے اور خون پسینے سے ملک کی آبیاری کرنے والے محنت کشوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ وہ طرح طرح کی ناانصافیوں اور مظالم کو سہنے پر مجبور ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مل کر انہیں انصاف اور حق دلانے کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھائیں۔ اسی سوچ کے ساتھ ہم #WhiteTshirtMovement کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

 کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’میں اپنے نوجوان محنت کش طبقہ کے ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس تحریک سے جڑنے اور اس سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے اس لنک پر وزٹ کریں۔ /whitetshirt.in/home/hin یا اس نمبر پر مسڈ کال کریں۔ 9999812024۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی ہمیشہ غریبوں کی آواز اٹھانے کے معاملے میں صف اول میں رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو غریبوں کو نظر انداز کرنے کا ہمیشہ مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ غریبوں کی آوز اٹھانے کے معاملے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے اس ’وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ‘ کی شروعات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *