ملزم کی شناخت محمد عالیان عرف بی جے کے نام سے ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس کی ٹیم نے اسے ٹھانے کے لیبر کیمپ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم ٹھانے میں رکی بار میں ہاؤس کیپنگ ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم محمد عالیان عرف بی جے کو ٹھانے سے گرفتار کر لیا۔ معلومات کے مطابق محمد عالیان وہ شخص ہے جس نے 16 جنوری کی رات گھر میں گھس کر سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عالیان عرف بی جے کے نام سے ہوئی ہے۔ پکڑے جانے کے بعد اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ وہی تھا جس نے سیف اور کرینہ کے گھر میں گھس کر ان پر حملہ کیا تھا۔ ممبئی پولیس کی ٹیم نے اسے ٹھانے کے لیبر کیمپ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم ٹھانے میں رکی بار میں ہاؤس کیپنگ ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔
ولے پارلے پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کی جانب سے دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق ٹھانے میں پکڑا گیا ملزم وہی شخص ہے جو سیف علی خان پر حملے کے لیے مطلوب تھا۔ اب اسے باندرہ لا کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔حملہ آور نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے جھوٹا نام ‘وجے داس’ دیا تھا۔
اس سے قبل ہفتہ کو اس حملے سے منسلک ایک مشتبہ شخص کو چھتیس گڑھ کے درگ سے حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے ممبئی سے دو افراد کو حراست میں بھی لئے ہیں۔ ہفتہ کو گرفتار کیے گئے دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ممبئی پولیس کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کے درگ سے حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کی تصویر بھی شیئر کی ہےجس کا نام آکاش بتایا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ ممبئی کا رہنے والا ہے۔ آکاش کی گرفتاری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی ٹیم درگ پہنچ کر مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کرے گی۔
مشتبہ شخص کو ریلوے پروٹیکشن فورس نے چھتیس گڑھ کے درگ میں حراست میں لیا تھا۔ وہ بلاس پور جا رہا تھا جب اسے حراست میں لیا گیا۔ ریلوے سیکیورٹی فورس کے مطابق اس کے قریب سے ایک بیگ بھی ملا ہے جس پر فاسٹ ٹریک لکھا ہوا ہے۔ سیف کی عمارت اور دادر موبائل شاپ کے سی سی ٹی وی میں بھی ایسا ہی ایک بیگ دیکھا گیا ہے۔ وہ گیانیشوری ایکسپریس سے سفر کر رہا تھا۔ ممبئی پولیس کو موبائل لوکیشن کی اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشتبہ آکاش کو گیانیشوری ایکسپریس سے پکڑا گیا۔
16 جنوری کی رات تقریباً 2 بجے ایک نامعلوم شخص سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا جسے سیف کے گھر کی خواتین عملے نے دیکھااور انہوں نے شور مچایا جس آوازپر سیف علی خان آئے تو ان کی اس شخص سے ہاتھا پائی ہو گئی جس کے بعد انہوں نے اداکار کو چاقو مار دیا۔ حملہ آور نے سیف پر چاقو سے 6 وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ چاقو کا ایک حصہ اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی پھنس گیا تھا۔ سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اب اداکار خطرے سے باہر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔