حزب اللہ کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں سیاسی عمل اور حکومتی معاملات حل کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان میں حکومت کی تشکیل اور سیاسی معاملات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے کردار کو ناقابل انکار قرار دیا پے۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیر اعظم نواف سلام تعاون کے خواہاں ہیں۔ ہم وزارتی عہدوں کے امیدواروں کی تفصیلات میں نہیں گئے ہیں۔ آئندہ حکومت کے ڈھانچے کی تشکیل اور یہ کہ آیا وہ سیاسی ہوگی یا ٹیکنوکریٹ، وزیر اعظم کے ذمہ ہے۔

بری نے حزب اللہ اور امل تحریک کی آئندہ حکومت میں شرکت کے بارے میں کہا کہ وہ وزیر اعظم کے پیش کردہ ناموں سے متفق ہیں بشرطیکہ وہ افراد اہل اور قابل ہوں ورنہ چاہے وہ میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو، وہ مسترد کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی گروپ کو لبنان میں نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ حزب اللہ کو نظرانداز کیا جائے۔ حزب اللہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *