گھر سے قیمتی چیزیں نہیں چوری کی گئیں، غصہ میں تھا حملہ آور، سیف پر کئی وار کیے۔ کرینہ کپور نے درج کرایا بیان  

ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹارسیف علی خان پر ہوئے حملے کے بعد ان کی بیوی اداکارہ کرینہ کپور نے پولیس میں درج اپنے بیان میں بتایا کہ حملہ آور غصہ میں تھا اور اس نے سیف پر کئی وار کئے۔سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے بعد پولیس اس معاملے کی باریکی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 50 افراد پولیس کے رڈار پر ہیں اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

اب کرینہ کپور نے پولیس کو اپنا بیان درج کرایا ہے اور واقعہ کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ کرینہ نے بتایا کہ ان کے سامنے ساری صورتحال ہوئی اور وہ بہت گھبرا گئیں تھیں۔ کرینہ نے یہ بھی کہا کہ گھر میں داخل ہونے والا درانداز چوری کے ارادے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق کرینہ کو پولیس میں اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم بہت غصہ میں تھا اور اس نے سیف پر حملہ کر دیا، جس میں سیف بری طرح زخمی ہو گئے۔

 

کرینہ نے بتایا کہ مجرم نے سامنے رکھی قیمتی چیزوں، جیولری وغیرہ میں سے کوئی چیز بھی ہاتھ نہیں لگائی۔ کرینہ کے مطابق حملہ کے بعد پورا خاندان ان کے 12ویں منزل کے ڈپلیکس میں پہنچا۔ اس دردناک تجربہ نے کرینہ کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 

کرینہ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد جب ان کی بہن کرشمہ کو اس کی اطلاع ملی تو وہ آئیں اور انہیں اپنے گھر لے گئیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کرینہ اور سیف کی عمارت کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ اس کے علاوہ کرشمہ کپور کے کھار میں واقع گھر جہاں اس وقت کرینہ اور ان کے بچے موجود ہیں وہاں بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

پولیس حملہ آور کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات تیز کر رہی ہے۔ درانداز نے گھر سے کچھ بھی قیمتی سامان نہیں چوری کیا، یہ بات کئی نئے سوالات اٹھاتی ہے۔ پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس آٹو سے زخمی سیف علی خان کو ہاسپٹل پہنچایا گیا تھا، اس کے ڈرائیور سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔

 

پولیس کو مشتبہ شخص کی نئی تصویریں مل رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے بعد مشتبہ ملزم نے کپڑے بدلے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *