بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

[]

حیدرآباد: میر پیٹ پولیس نے بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی کرنے والے ملزمین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔

رچہ کنڈہ کمشنر پولیس ڈی ایس چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی کو چاقو سے دھمکاکر عصمت ریزی کی گئی تھی۔

اس واقعہ میں ملزمین عابد بن کالیہ، ایم مہیش، ایم نرسنگ عرف بنڈچینا، اشرف، محمد فضل اور محمدعمران کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تحسین مفرور بتایا گیا ہے۔

گرفتار ملزمین کے قبضہ سے ایک چاقو ضبط کرلیا گیا۔ یہ واقعہ کل ننداونم، میرپیٹ علاقہ کے ایک مکان میں پیش آیا تھا۔ میرپیٹ پولیس نے چند گھنٹوں میں مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *