ممبئی: فلم اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کے باندرہ ویسٹ میں واقع گھر میں جمعرات کی صبح تقریباً 2.30 بجے چوری کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ چوری کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ بھی کیا گیا۔
سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں سیف علی معمولی زخمی ہوئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں پہلے چاقو مارا گیا یا وہ چور کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ممبئی پولیس اور کرائم برانچ دونوں اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔