دہلی میں ٹھٹھرنے والی سردی جاری، گھنے کہرے کے لیے یلو الرٹ

راجدھانی دہلی میں ہفتہ کے بعد بارش تو نہیں ہوئی ہے لیکن ٹھٹھرنے والی ٹھنڈ کا دور جاری ہے۔ لوگوں کو دھوپ کے درشن نہیں کے برابر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اب اگلے تین دنوں کے لیے کہرے کا یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ منگل اور بدھ کو بھی ‘ویسٹرن ڈسٹربنس’ کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بدھ کو کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ وہیں اتر پردیش کے لکھنؤ سمیت کچھ ضلعوں میں دیر رات اور صبح میں گھنے کہرے کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اتوار کو راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.6 ڈگری، کم سے کم 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 9.0 ڈگری سیلسیس رہا۔ ہوا میں نمی کی سطح 100 سے 78 فیصد رہی۔ سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.2 ڈگری پوسا کا رہا جبکہ کم سے کم 7.9 ڈگری آیا نگر کا درج ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *