التوکل ٹورز اینڈ ٹراویلس اور المیزان ٹورز اینڈ ٹراویلس کی جانب سے اتوار کو کرنول میں حج کیمپ

التوکل ٹورز اینڈ ٹراویلس اور المیزان ٹورز اینڈ ٹراویلس کو سال 2025 کے لیے بھارت کی وزارتِ اقلیتی امور کی جانب سے حج گروپ آرگنائزر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ان تمام حاجیوں کی محبت اور اعتماد کا مظہر ہے جو ہمیشہ اس ادارے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں اس کامیابی کی بنیاد ہیں۔ ادارے نے تمام حاجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول فرمائے اور ان کے حج کے ارادوں کو کامیاب بنائے۔

 

المیزان حج و عمرہ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض علی نے اپنے بیان میں کہا کہ  12 جنوری، اتوار  صبح 10 بجےبی اے ایس  فنکشن ہال، ایس وی  کمپلیکس کے سامنے، کرنول آندھراپردیش میں منعقد ہوگا ۔

حج کیمپ کا مقصد حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے حج کے سفر کو آسان اور روحانی سکون کے ساتھ مکمل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی کیمپ میں حاجیوں کو حج کے تمام ارکان اور مراحل کی وضاحت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سفر کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 

یہ کیمپ حاجیوں کو ان کے سفر کے لیے مکمل طور پر تیار کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ اس میں حج کے تمام قواعد، مناسک، ضروری دستاویزات، اور سعودی عرب میں قیام کے دوران اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ حاجیوں کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ سفر کے دوران کس طرح اپنی عبادات کو بہتر انداز میں انجام دینا ہے اور کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنا ہے۔

 

حافظ محمد فیاض علی نے حاجیوں کو مشورہ دیا کی کہ وہ اس تربیتی سیشن میں ضرور شرکت کریں تاکہ ان کے لیے حج کا سفر آسان ہو جائے اور وہ زیادہ خشوع و خضوع کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی سیشن حج کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو حاجیوں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

 

تمام حاجیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت پر پہنچیں اور اس تربیتی پروگرام کا مکمل فائدہ اٹھائیں۔ یہ کیمپ حاجیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے تاکہ وہ اپنے حج کے سفر کو سکون اور اطمینان کے ساتھ مکمل کر سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *