اداکار الو ارجن کو عدالت سے بڑی راحت

حیدرآباد: تلگو فلم کے مشہور اداکار الو ارجن کو نامپلی کورٹ سے بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت نے اداکار کو ہر اتوار کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کے حکم سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

 

یاد رہے کہ سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں عدالت نے پہلے حکم دیا تھا کہ الو ارجن کو ہر اتوار کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔ تاہم اداکار نے سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اس حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

 

عدالت نے ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے انہیں اس حوالے سے راحت فراہم کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *