File photo
پٹنہ: سوشل میڈیا پر اکثر آپ نے یہ اشتہار دیکھا ہوگا جس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اولاد کی خواہشمند لاولد خواتین کو حمل ٹھہرا کر بھاری رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔ دراصل یہ سب جھوٹ ہے، اس اشتہار میں بعض دھوکہ باز خواتین سوشل میڈیا پر کھلے عام بیان دیتی ہیں، ایسی ایک خاتون کے ہاتھوں دھوکہ دہی کا شکار شخص پولیس سے رجوع ہوا اور شکایات موصول ہونے کےبعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ریاست بہار کی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا جو نوجوانوں کو ٹھگ رہی تھی
یہ معاملہ نواڈا ضلع میں منظر عام پر آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گینگ کے ارکان فیس بک پر “آل انڈیا پریگننٹ جاب سروس” اور پلے بوائے سروس کے نام سے اشتہار دیتے تھے۔ یہ اعلان کیا گیا جاتا ہے کہ اگر وہ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنائیں گے تو انہیں 10 لاکھ روپے مل سکتے ہیں۔ اگر وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو بھی انہیں 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے مل سکتے ہیں۔ اس سے متوجہ ہونے والے بہت سے لوگوں نے اس گینگ سے رابطہ کیا سب سے پہلے گینگ کے ارکان نے متاثرین سے پین کارڈ، آدھار کارڈ، سیلفی اور دیگر تفصیلات حاصل کیں۔
بعد ازاں رجسٹریشن اور ہوٹل کے کمرے کی بکنگ کے نام پر ان نوجوانوں سے رقم وصول کی گئی انکار پر بلیک میل کیا گیا، ۔ اس معاملے کی شکایت ملنے کے بعد پولس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بعد ازاں ملزم پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے پاس سے 6 موبائل فون ضبط کر لیے گئے۔ان کے پاس سے واٹس ایپ چیٹس، متاثرین کی تصاویر، آڈیو ریکارڈنگ اور متاثرین کی بینک ٹرانزیکشس کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔سوشل میڈیا پر دی جانے والی ایسی پیشکش اور اشتہارات پر یقین کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے خاص طور پر جب یہ غیر مصدقہ اور غیر قانونی ہوں۔
سائبر کرائم اور دھوکہ سے بچنے کے لیے ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا چاہیے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوراً پولیس سے رابطہ کرنا چاہیے۔اس طرح کے فراڈ کے ذریعہ نہ صرف پیسہ چُرا یا جاتا ہے بلکہ لوگوں کے جذبات اور ذاتی زندگیوں کے ساتھ کھیل کر ان کو ذہنی اذیت بھی دی جاتی ہے۔