مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے اسٹریٹجک امور کے معاون محمد جواد ظریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ قدرتی قہر کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھونے والے کیلیفورنیا کے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ایک انسانی عمل ہے – خاص طور پر چونکہ وہاں کے بہت سے لوگوں نے غزہ کے ان لوگوں کی حمایت کی ہے جنہوں نے اسرائیل کی بربریت کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔