سعودی عرب کے ذریعہ واپس بھیجے گئے پاکستانیوں کی تعداد 232 بتائی جا رہی ہے جن میں 7 بھکاری بھی شامل تھے، انھیں الگ الگ پروازوں سے واپس پاکستان بھیجا گیا۔
پاکستانی باشندوں کا بیرون ممالک پہنچ کر وہاں غیر قانونی طور پر رہنا جاری ہے۔ خاص طور سے سعودی عرب میں ناجائز طریقے سے رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کے لیے اب بیرون ممالک میں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ سختی کی وجہ سے کئی پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے 258 پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیجا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای اور چین سمیت 7 ممالک سے 258 پاکستانیوں کو جلاوطن کیا گیا ہے۔ ان میں سے 14 کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، جبکہ 244 کو ایمرجنسی سفری دستاویزات کی بنیاد پر جلاوطن کیا گیا۔ امیگریشن افسران نے بتایا کہ کراچی پہنچنے پر مشتبہ پہچان والے ایک شخص سمیت 16 جلاوطنوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی کو پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعہ جلاوطن کیے گئے لوگوں کی تعداد 232 تھی، جن میں 7 بھکاری بھی شامل ہیں۔ انھیں الگ الگ پروازوں کے ذریعہ واپس پاکستان بھیجا گیا۔ دو اشخاص کو بغیر پرمٹ کے حج کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ان کی سزا پوری ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا گیا۔ 4 دیگر پاکستانیوں نے اپنے عمرہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہاں رہنا جاری رکھا، 27 بغیر کسی کفیل کے کام کر رہے تھے، 16 اپنے ویزا میں طے مدت سے زیادہ وقت تک وہاں رہے، 112 کو ان کے اسپانسرز کی شکایتوں کے سبب جلاوطن کیا گیا اور 63 مزید پاکستانیوں کو دیگر الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق یو اے ای نے 21 لوگوں کو جلاوطن کیا ہے، جن میں سے 4 ڈرگ اسمگلنگ میں شامل ہیں۔ چین، قطر، انڈونیشیا، سائپرس اور نائیجیریا سے ایک ایک شخص کو جلاوطن کیا گیا۔ یو اے ای اور نائیجیریا سے جلاوطن لوگوں میں 16 اشخاص کو ایف آئی اے کی امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں فہرست بند کیا گیا تھا، لیکن پوچھ تاچھ کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔