سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے چچا راج پال سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ راج پال سنگھ نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے دوران آج صح 4 بجے آخری سانس لی۔ وہ کافی وقت سے بیمار تھے۔ آبائی گاؤں سیفئی میں ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔
راج پال سنگھ یادو کے انتقال پر ایس پی رہنما اور ان کے بھائی رام گوپال یادو سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ رام گوپال یادو نے ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے “میں انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع کر رہا ہوں کہ میرے چھوٹے بھائی راج پال سنگھ کا آج صبح میدانتا اسپتال گروگرام میں اچانک انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی آخری رسوم آبائی گاؤں سیفئی میں دوپہر بعد ادا کی جائے گی۔”