پی جی اقلیتی طلباء کو فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی
ایم اے اُردو طلباء کو کمپیوٹرس کی سہولت فراہم کرنے سمیر احمد کی وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی سے نمائندگی
نظام آباد: 8/ جنوری(پریس نوٹ) سمیر احمد صدر آل انڈیا قومی تنظیم نظام آباد زونل و سابق چیرمین نظام آباد ضلع کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ نے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ یونیورسٹی کے پی جی میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء کو فیس ریمبرسمنٹ کی جملہ رقم اجراء کرنے کے علاوہ ایم اے اُردو میں زیر تعلیم طلباء کو کمپیوٹر کی سہولت فراہم کرنے، آؤٹ سورسنگ جائیدادوں پر فوری تقررات عمل میں لانے، تلنگانہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں نمائندگی حوالے کی۔
سمیر احمد کی جانب سے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی کو حوالے کردہ یادداشت میں بتایا گیا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے 256 اقلیتی طلباء نے کنونیر کوٹہ کے ذریعہ پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کی ہے لیکن فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی نہ ہونے سے ان طلباء کے سرٹیفکٹ جاری نہیں کئے جارہے ہیں
جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سمیر احمد نے پرُ زور مطالبہ کیا کہ فیس ریمبرسمنٹ کی جملہ رقم اجراء کرتے ہوئے طلباء کے مسئلہ کی یکسوئی کی جائے۔ اس کے علاوہ ایم اے اُردو میں زیر تعلیم طلباء کو کمپیوٹر کی سہولت نہ ہونے سے طلباء کو مشکلات پیش آرہی ہے فی الفور ان طلباء کو کمپیوٹر کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیاگیا
علاوہ ازیں آؤٹ سورسنگ جائیدادوں پر فوری تقررات عمل میں لانے کا بھی سمیر احمد نے مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نے سمیر احمدکو تیقن دیا کہ ان مسائل کو حکومت کے علم میں لاتے ہوئے یکسوئی کی جائے گی۔