محمد عبدالمقتدیر صدیقی کو ترقی دے کر ایگزیکٹیو انجینئر ضلع آصف آباد مشن بھاگیرتا انٹرا ڈویژن میں تعینات کیا گیا۔
محمد عبدالمقتدیر صدیقی پہلے ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر کے طور پر کاغذ نگر مشن بھاگیرتا سب ڈویژن میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں ترقی دے کر ضلع آصف آباد مشن بھاگیرتا انٹرا ڈویژن میں ایگزیکٹیو انجینئر (FAC) کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
انہوں نے آج اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ماضی میں انہوں نے ضلع جگتیال دھرم پوری سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ انجنئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ گلف ممالک میں ملازمت کر چکے ہیں۔ 2013 میں انہیں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کی حیثیت سے سرکاری ملازمت ملی تھی۔
محمد عبدالمقتدیر صدیقی کو ترقی ملنے پر محمد عبدالبثیر صدیقی، ڈاکٹر محمد عبدالقیوم، اور فضل اللہ نے مبارکباد پیش کی۔