ظالم شخص نے کمسن بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ حیدرآباد میں دل دہلادینے والا واقعہ

[]

حیدرآباد:ایک ظالم شخص نے اپنی بیٹی کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔یہ سنسنی خیز دل دہلانے والی واردات حیدرآباد میں پیش آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندر شیکھرنامی شخص کی ہیما نامی خاتون سے 12 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

 

 

انہیں ایک بیٹی تھی جس کی عمر آٹھ سال اور نام موکشیتا بتایا گیا ہے۔ شوہر بیوی سافٹ ویر ملازمین تھے، گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے کہ اسی دوران چندرشیکھر ملازمت سے محروم ہو گیا، جس کے بعد اس کی بیوی اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے مائیکے واقع بی ایچ ای ایل میں رہنے لگی تھی۔

 

 

اس جوڑے کی بیٹی وہیں کہ مقامی اسکول میں زیر تعلیم تھی۔ ملازمت سے محرومی کے بعد چندر شیکھر کے دل میں یہ بات گھر کر گئی تھی کہ اس کی بیوی ملازمت کرتے ہوئے خوش ہے، وہ اور اس کے گھر والے اس کی عزت نہیں کر رہے ہیں، اس نے اپنی بیوی سے بدلہ لینے کے لیے بیٹی کے قتل کا شیطانی منصوبہ بنایا۔

 

 

منصوبہ بند طریقے سے چندرشیکھر آج اپنی بیٹی کے اسکول پہنچا وہ بیٹی کو بذریعہ کار اسکول سے لے کر نکلا اور اس نے آؤٹر رنگ روڈ کے قریب لے جا کر اپنی بیٹی کا ریزر بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *