نئی دہلی: دہلی میں 70 ممبران اسمبلی کے لیے نئے انتخابات کا اعلان آج کیا جائےگا۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دوپہر 2:00 بجے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں مرکز کے زیر انتظام اسمبلی کے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کریں گے۔
کمیشن کی طرف سے جاری ایک اطلاع کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات کے پروگراموں کا اعلان وگیان بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر مسٹر کمار کے ساتھ کمیشن میں ان کے دو دیگر ایسوسی ایٹ کمشنروں کے بھی موجود ہونے کا امکان ہے۔