پارا چنار اور غزہ پر حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، مولانا کلب جواد نقوی

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سربراہ مجلس علمائے ہند حجۃ الاسلام و المسلمین کلب جواد نے پارا چنار اور غزہ پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔ ان حملوں میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی شہادت ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔ یہ حملے نہ صرف امن و امان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پارا چنار کے حق کے لئے آواز بلند کرنے کے جرم میں جس طرح علامہ سید حسن ظفر نقوی کو نشانہ بنایا گیا ہم اسکی شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔ پاراچنار کے احتجاج کے دوران جو لوگ شہید ہوئے ہم ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اس سے پہلے اس راہ میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے بلندی درجات کی دعاء کرتے ہیں اور انکے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کے طلب گار ہیں اسی کے ساتھ انہوں نے کہا اس احتجاج میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں مالک زخمیوں کو جلد شفا و صحت عنایت فرمائے۔

مولانا کلب جواد نے کہا پاکستان کی شیعہ قیادت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سب مل جل کر احتجاج کو جاری رکھیں اور عوام سے مطالبہ ہے قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔ تاریخ شاہد ہے جہاں بھی عوام نے علماء و قیادت کا ساتھ دیا ہے وہاں انہیں کامیابی ملی ہے۔ کچھ لوگ پارا چنار اور غزہ کو دو الگ الگ حادثات کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ظلم دونوں جگہ ہو رہا ہے اور دونوں قابل مذمت ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *