حیدرآباد ۔ آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ کرناٹک کے بعد گجرات میں بھی ایچ ایم پی وی (ہیومن مائکرو وائرس پیتھوجین) کے ایک کیس کا پتہ چلا ہے۔ اس وائرس کی ابتدا سب سے پہلے بنگلور، کرناٹک سے ہوئی جہاں 3 اور 8 ماہ کی دو بچیوں میں اس وائرس کی تشخیص کی گئی۔
اسی دوران پیر کی رات گجرات کے احمد آباد میں بھی ایک دو ماہ کے بچے کے بھی ایچ ایم پی وی سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔ماہرین نے عوام کو محتاط رہنے اور صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اب تک اس وائرس کے بارے میں مزید تحقیق جاری ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔