مرکزی حکومت نے 7 سینئر سکریٹریز کا کیا ٹرانسفر، رچنا شاہ کو بھیجا گیا ’ڈی او پی ٹی‘

رچنا شاہ کو ڈی او پی ٹی، ارونیش چاؤلا کو ریونیو اور ونیت جوشی کو اعلیٰ تعلیم کا سکریٹری بنایا گیا ہے، کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور امت شاہ</p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور امت شاہ</p></div>

نریندر مودی اور امت شاہ

user

مرکزی حکومت نے 25 دسمبر کو ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 7 سینئر سکریٹریز کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔ جو اہم تبادلے ہوئے ہیں ان میں رچنا شاہ کو ڈی او پی ٹی کا سکریٹری، ارونیش چاؤلا کو ریونیو کا سکریٹری اور ونیت جوشی کو اعلیٰ تعلیم کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلوں کو منظوری دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رچنا شاہ کیرالہ کیڈر کی آئی اے ایس افسر ہیں۔ بہار کیڈر کے آئی اے ایس ارونیش چاؤلہ سنسکرت ڈپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ منی پور کیڈر کے آئی اے ایس ونیت جوشی موجودہ وقت میں منی پور کے چیف سکریٹری ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کس افسر کو کس شعبہ میں منتقل کیا گیا ہے:

  1. رچنا شاہ کو ڈی او پی ٹی (ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ) کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ابھی وہ کپڑا وزارت میں سکریٹری ہیں۔

  2. ارونیش چاؤلہ کو وزارت مالیات کے ریونیو محکمہ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سنجے ملہوترا کی جگہ لیں گے جو حال ہی میں آر بی آئی گورنر بنے ہیں۔ موجودہ وقت میں چاؤلہ فارماسیوٹیکل ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ وہ وزارت سنسکرت کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔

  3. ونیت جوشی ابھی منی پور میں چیف سکریٹری ہیں۔ ان کو وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم محکمہ میں سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کے. سنجے مورتی کی جگہ لیں گے۔

  4. نیلم شمّی راؤ کو رچنا شاہ کی جگہ کپڑا وزارت میں سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ابھی وہ قومی اقلیتی کمیشن میں سکریٹری کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔

  5. سنجے سیٹھی کو حکومت ہند کا سکریٹری اور تنخواہ پر قومی اقلیتی کمیشن کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سیٹھی نے وزارت کپڑا میں سکریٹری کے عہدہ پر تقرری کے بعد نیلم شمّی راؤ کی جگہ لی ہے۔

  6. امت اگروال نے کیمیکل و فرٹیلائزر وزارت کے فارماسیوٹیکل محکمہ کے سکریٹری کی شکل میں ارونیش چاؤلہ کی جگہ لی ہے۔ وہ ابھی یو آئی ڈی اے آئی کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

  7. نیرجا شیکھر کو عارضی طور سے پروموشن کر کے حکومت ہند کے سکریٹری عہدہ اور تنخواہ میں پروڈکٹیویٹی کونسل (ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت) کے ڈائریکٹر جنرل کی شکل میں تقرری دی گئی ہے۔ وہ ایس گوپال کرشنن کی جگہ لیں گی جو اب ایس ایس سی (اسٹاف سلیکشن کمیشن) کے چیئرمین ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *