بھینسہ25/ڈسمبر(راست) تلنگانہ کے بھینسہ میں بلا سودی سیوا سوسائٹی کے کامیاب چار سالہ دور مکمل ہونے پر گریٹ فنکش ہال میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت اقبال حسین ریجنل کوآرڈینیٹر سہولت مائیکرو فینانس سوسائیٹی نے کی
اس موقع پر انھوں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سیوا سوسائٹی کوسماج سےسودی لعنت کو ختم کرنے اور چھوٹے کاروباری لوگوں کو بچت کی عادت ڈالنے اور ان کو بلاسودی قرض فراہم کرتےہوئے خوشحال زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنےکےلیے قائم کیاگیاسودآج سماج کےلیےایک ناسورکی شکل اختیارکرچکا ہےکئی چھوٹےکاروباری لوگ سودی قرض کی وجہہ سے پریشان ہے لیکن الحمداللہ سیوا سوسائٹی کے بھینسہ میں قیام سے بڑی حدتک سماج سےسودجیسی لعنت ختم ہورہی ہےبھینسہ برانچ میں تقریبا 2 ہزار کے قریب ممبرس موجودہے اورہرماہ 80 تا 90 لاکھ روپیے بلاسودی قرض فراہم کیا جارہاہےاورلوگوں کوسود کی لعنت سےبچایا جارہاہے اس موقع پر تنویراحمد ضلع صدرسیوا میاکس عادل آباد نےسیواسوسائٹی بھینسہ کی چارسالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سال 2020 میں سیوا سوسائٹی کا بھینسہ میں قیام عمل میں لایا گیا تھااس وقت صرف ماہانہ 8 تا 10 لاکھ روپیے کا بلاسودی قرض فراہم کیا جاتاتھا لیکن آج ہرماہ 80 تا 90 لاکھ روپیے تک تاجروں کوبلاسودی قرض فراہم کیا جارہاہےاس کےعلاوہ اس پروگرام سے مولانا جاوید بیگ عمری بی ایم سی صدر نظام آباد،مبین احمدفردوسی بھینسہ امیرمقامی جماعت اسلامی نے بھی مخاطب کرتے ہوۓ شہر کی عوام کو سیوا کا سہارا بننے اور اس سے اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کی
اس موقع پر بھینسہ بی ایم سی صدر اشرف علی نے افتتاحی کلمات اور بی ایم سی ممبر حفیظ خان نے شکریائی کلمات پیش کیئے علاوہ ازیں دفتر سیوا سوسائیٹی کی منتقلی جماعت اسلامی دفتر کی پہلی منزل پر کی گئی جس کا افتتاح بدست اے ایس پی بھینسہ اویناش کمار نے انجام دیا اس موقع پر ان انھیں اقبال حسین نے شال پوشی کرتے ہوۓ گلدستہ پیش کیا اویناش کمار نے بلاسودی سیوا سوسائیٹی کے کاموں کی ستائش کی اور سماج کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اس تقریب میں عادل آباد بی ایم سی صدر محمد یعقوب،ایچوڑا بی ایم سی صدر مجاہید احمد،بھینسہ بی ایم سی ممبران سید خلیل اختر، عبدالطیف،ارشادالحق،بھینسہ سیوا منیجر سید نوید فرقان،کیشر سیف علی برکت،فیلڈ کیشر عبدالندیم،شعیب خان،محمد شفیع،شجاعت علی،قیصر پاشاہ مدہول کے علاوہ جماعت اسلامی بھینسہ کے ارکان و کارکنان اور سیوا سوسائیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔