اسرائیلی رجیم ایران کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، سینئر ایرانی کمانڈر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے ملک کی مسلح افواج کے کور کمانڈر اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب آنے والے دنوں میں مشترکہ مشقیں انجام دیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ مشقیں فوج کی جنگی صلاحیتوں کو جانچنے اور دشمن کے خلاف دفاعی اور اقدامی کاروائیوں کو یقینی بنانے کے ہدف سے کی جائیں گی۔

جنرل رشید نے کہا کہ اسرائیلی رجیم کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 2 مسلح افواج کی جارحانہ صلاحیت کا ایک چھوٹا سا اظہار تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق میں استعمال کئے گئے بیلسٹک میزائلوں نے دشمن کی فوجی تنصیبات اور اہداف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنایا، جس سے پوری دنیا پر ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ فلسطینی کی فضا صیہونی رجیم کے میڈیا پروپیگنڈے کے برعکس، ہمارے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی اور دشمن کا فضائی سسٹم مکمل طور پر فیل ہوگیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *