بھگدڑ میں زخمی سریتج کی حالت میں بہتری

حیدرآباد: ایک 8سالہ لڑکا جو4دسمبر کو شہر کی سندھیا تھیٹر میں پشپا۔2 فلم کی اسکریننگ کے دوارن بھگدڑ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس لڑکے کو آکسیجن اور آلہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) ہٹا دیا ہے۔ زیر علاج کمسن لڑکے کے والد نے بتایا کہ زخمی کی حالت میں سدھار آرہا ہے۔

 ڈاکٹروں کے حوالہ سے بھاسکر نے کہا کہ میرے بیٹے کی مکمل صحت یابی کیلئے وقت لگے گا۔ بھاسکر نے کہا کہ انہیں پشپا۔2 فلم کے اداکار الوارجن کی طرف سے10لاکھ روپے کا چیک وصول ہوا ہے۔ پشپا فلم پروڈکشن ہاوز اور ریاستی وزیر سینما ٹو گرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی جانب سے اضافی مدد ملی ہے۔

 یہ پوچھے جانے پر کہ آیا اپنی شکایت واپس لے لیں گے، بھاسکر نے کہا کہ بھگدڑ واقعہ کے ا گلے روز سے ہی مجھے الوارجن اور ان کے اسٹاف کی جانب سے حمایت مل رہی ہے اور میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ سریتج کی طبیعت بدستور مستحکم ہورہی ہے۔

آکسیجن اور وینٹی لیٹر کے بغیر اس کے اہم پیرامیٹرس مستحکم ہیں۔ مگر وہ آنکھ سے اپنے افراد خاندان کو شناخت کرنے سے قاصر ہے ہاسپٹل کے ہیلت اپ ڈیٹ میں یہ بات بتائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *