دہلی میں پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نامعلوم شخص نے اپنے جسم کو آگ لگا لی۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اس شخص کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پٹرول برآمد کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اتر پردیش کے باغپت ضلع کا رہنے والا جیتندر ہے۔ تاہم، اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی
، اس کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دہلی پولیس اور فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پارلیمنٹ کے پاس سیکورٹی بڑھا دی گئی