تلنگانہ:طالبات سے نامناسب سلوک کا پرنسپل پر الزام۔طلبا نے 18کلومیٹرپیدل چل کرکلکٹرسے شکایت کی

حیدرآباد: طالبات کے ساتھ اسکول کے پرنسپل کے نامناسب رویہ کی شکایت کرنے کیلئے طلبا نے تقریبا 18کلومیٹرتک پیدل سفرکیا اور کلکٹرسے ملاقات کرتے ہوے پرنسپل کے خلاف کارروائی پر زوردیا۔

تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے بیجوپلی کے اقامتی اسکول کے طلبا نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا پرنسپل طالبات کے ساتھ نامناسب سلوک کرتے ہوئے انہیں ذہنی اذیت دے رہا ہے۔

انہوں نے پرنسپل کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ یہ پرنسپل ان کو منظورنہیں ہے۔

ان طلبا کی بڑی تعداد نے تقریبا 18کلومیٹرکاسفر پیدل چلتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچ کر کلکٹر سے ملاقات کی اور پرنسپل کی شکایت کی۔ان طلبا کے پیدل جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *